جاپان میں جاری ایشین گیمز کے دوران بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نِگار سلطانہ نے گرتا ہوا پاکستانی پرچم سنبھال کر باہمی احترام اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال قائم کردی۔
نِگار سلطانہ نے صحافی کے سوال پر کہا کہ پرچم کا احترام ضروری ہے پاکستان اور بنگلادیش کے پرچم میں کوئی فرق نہیں دونوں ہمارے لیے برابر ہیں۔
پاکستانی پرچم سنبھالنے کا یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جہاں صارفین نے بنگلادیشی کپتان کے اقدام کو سراہا۔