احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر چیمپئن شپ جیت لی

image

پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

احمد ظفر حیات نے تین راؤنڈز میں 223 اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ برگیڈیئر (ر) عمر اعجاز 229 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

چیمپئن شپ میں شریک پاکستان کے محمد احمد منان نے تین راؤنڈز میں مجموعی طور پر 250 اسکور کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US