امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایران کی جانب سے سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے اور مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کے روز اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کھولنے اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے ایک ’سات روزہ منصوبہ‘ پیش کیا تھا جسے انھوں نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کا تسلسل قرار دیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز مسترد کر دی