امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی اقدام کو مسترد کردیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا، جس کا پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھرپور مقابلہ کیا اور بھارت کو سبق سکھایا۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی وژنری قیادت کی وجہ سے دو ایٹمی طاقتیں آل آؤٹ جنگ سے بچ گئیں اور خطے کے لاکھوں لوگوں کی جانیں محفوظ رہیں۔
وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنوبی ایشیا کو دوبارہ ایسی صورتحال سے بچانے کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل یقینی بنانا ہوگا۔