ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سفر کا کامیاب آغاز کر دیا ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے قازقستان کو تین ایک سیٹ سے شکست دیدی۔
قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ابتدائی دونوں سیٹ بالترتیب 25-16 اور 25-22 سے اپنے نام کیے۔ اگرچہ تیسرے سیٹ میں قازقستان نے 25-17 سے کم بیک کیا، تاہم چوتھے سیٹ میں پاکستان نے 25-20 سے کامیابی حاصل کر کے میچ 3-1 سے جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے مراد خان، علی عثمان، مراد جہان اور مصور خان نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ اس کامیابی پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب اور صدر سہیل خاور میر نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ کل ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔