غازی برتھا نہر میں ڈوبنے والے پولیس کانسٹیبل زین عباس کی لاش تاحال برآمد نہیں ہوسکی، ریسکیو آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے تلاش کا عمل قریبی جھیل تک پہنچا دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل زین عباس منڈی بہاءالدین سے لانگ مارچ کے دوران ڈیوٹی کے لیے اٹک پہنچا تھا۔ دوران ڈیوٹی پاؤں پھسلنے کے باعث وہ غازی بھروتھا نہر میں جاگرا اور گہرے پانی میں ڈوب گیا۔
پولیس حکام کے مطابق زین عباس سی 16، تحصیل ملکوال، ضلع منڈی بہاءالدین کا رہائشی تھا۔
ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں کانسٹیبل کی تلاش کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ نہر سے ملحقہ جھیل اور دیگر مقامات پر بھی سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔