عثمان وزیر کی 19ویں ورلڈ رینکنگ فائٹ میں فتح، فتح شہداء کے نام کردی

image

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی ہے اور اس کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس فتح کے بعد عثمان وزیر نے اپنی کامیابی کو خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے شہداء کے نام کیا۔

ان کا یہ اہم مقابلہ جیو سپر پر براہ راست نشر کیا گیا، جبکہ ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کی فائٹ کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US