پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہوگا جس میں معاشی اصلاحات اور مالی معاملات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے ساورن ویلتھ فنڈ، گردشی قرض، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، پرائمری سرپلس، زرمبادلہ ذخائر اور شرح تبادلہ پر بریفنگ دی جائے گی۔
آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکس نیٹ بڑھانے اور اصلاحات پر بھی گفتگو ہوگی جبکہ نیب اور ایف آئی اے انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے کے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔