مائیک بیئرڈ کا کرکٹ آسٹریلیا کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا فیصلہ، ڈیوڈ بون عبوری چیئرمین مقرر

image

کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بیئرڈ نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وہ 28 اکتوبر کو ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) کے دوران باضابطہ طور پر چیئرمین شپ چھوڑ دیں گے۔ مائیک بیئرڈ گزشتہ 6 سال سے کرکٹ آسٹریلیا کے بورڈ کے رکن رہے اور وہ فروری 2023 میں بورڈ کے چیئرمین مقرر ہوئے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ بیٹر ڈیوڈ بون کو عبوری چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

ڈیوڈ بون مستقل چیئرمین کی تقرری تک قائم مقام چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بورڈ آنے والے مہینوں میں مستقل چیئرمین کے انتخاب کے لیے باضابطہ عمل مکمل کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US