سری لنکا کی ویمنز انڈر 19 ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے فیصل آباد پہنچ گئی ہے۔
اس سیریز میں میزبان پاکستان اور بنگلا دیش کی ویمنز انڈر 19 ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کے تمام میچز اسی میدان میں منعقد ہوں گے۔