پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کا امکان

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کے درمیان بولنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے بات چیت جاری ہے۔

شان ٹیٹ اس سے قبل 2022-23 میں ایک سال کے لیے پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں اور کچھ عرصے قبل تک بنگلا دیشی ٹیم سے وابستہ تھے۔ تاہم، فیملی کمٹمنٹس کے باعث ان کے لیے تینوں فارمیٹس کا مستقل کوچ بننا ممکن نہیں تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

اسی بنیاد پر اب پی سی بی کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ ان کی گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب، پی سی بی کی نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن گپٹل سے بھی فیلڈنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کے لیے بات چیت جاری ہے اور ان کے ساتھ بھی معاملات طے پانے کے قوی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق بولنگ کوچ ایشلے نوفکی کے استعفیٰ کے بعد پی سی بی نے بولنگ کوچ کے لیے اشتہار دے رکھا ہے، جبکہ چند ہفتے قبل فیلڈنگ کوچ کے عہدے کے لیے بھی اشتہار جاری کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US