ایشین گیمز 2026: پاکستان والی بال ٹیم کی شاندار کامیابی، ازبکستان کو 3-0 سے ہرا دیا

image

جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری 20 ویں ایشین گیمز 2026 کے والی بال مینز پریلیمنری راؤنڈ کے اہم مقابلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ازبکستان کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دے دی ہے۔

میچ میں قومی وال بال ٹیم نے شروع ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور بہترین سروسز، بلاکنگ اور اٹیکنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

پاکستان نے مسلسل تینوں سیٹس میں اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے میچ میں کامیابی حاصل کی اور ٹورنامنٹ میں پیش قدمی جاری رکھی۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی وال بال مہم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ٹیم کی اس مسلسل بہترین کارکردگی سے آٹھویں راؤنڈ میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US