ایشین گیمز میں جاپان کی بدانتظامی کے باعث پاکستان والی بال ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
ازبکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل ٹرانسپورٹ کی غلطی کی وجہ سے بس ڈرائیور کھلاڑیوں کو مقررہ میدان کے بجائے کسی دوسرے جمنازیم میں لے گیا۔ اس غلطی کے باعث ٹیم وقت پر نہیں پہنچ سکی اور کھلاڑیوں کو میچ سے قبل وارم اپ ہونے کا موقع بھی نہیں مل سکا۔
پاکستان والی بال ٹیم کے کپتان مراد جہان نے سوشل میڈیا پر ایشین گیمز انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اہم میچ سے کچھ دیر پہلے ڈرائیور کو معلوم ہی نہیں تھا کہ کس جمنازیم جانا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاپان جیسے ملک سے اس نوعیت کی بدانتظامی کی بالکل توقع نہیں تھی۔
کپتان مراد جہان نے مزید نشاندہی کی کہ ایونٹ میں ٹرانسپورٹ کی ابتری کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو کھانے کی فراہمی میں بھی مسائل کا سامنا ہے، اور اس انداز میں اتنے بڑے ایونٹ کا انعقاد نہیں کیا جاتا۔