چین میں جاری ایشین گیمز کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے قومی ایتھلیٹ یاسر سلطان ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
یاسر سلطان پہلی تین تھروز کے بعد ٹاپ 8 ایتھلیٹس میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، جہاں وہ بہترین کوشش میں صرف 73.50 میٹر کی جیولن تھرو ہی کر سکے۔
دوسری جانب پاکستان کے مایہ ناز قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ 8 ایتھلیٹس میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ ارشد ندیم نے اپنی پہلی تین کوششوں کے دوران 80.29 میٹر کی بہترین تھرو پھینکی اور اگلی دوڑ میں شامل رہے۔