ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج سے وابستہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی ہوئی تھی، جنہیں کامیاب کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔