باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

image

عزمِ استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، باڑہ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باڑہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جبکہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US