یکم جولائی 2027 سے ملک بھر میں یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مجوزہ اصلاحات کے تحت موجودہ 12 سلیب پر مشتمل گیس ٹیرف نظام ختم کرکے تمام صارفین کو بتدریج تقریباً 1,708 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے یکساں اوسط ٹیرف کی جانب منتقل کیا جائے گا۔
حکومت کو کراس سبسڈی کا موجودہ نظام ختم کرکے کم آمدن والے گھرانوں کو ہدفی مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے تقریباً 162 ارب روپے مختص کرنا ہوں گے۔