صومالیہ میں قزاقوں کے خلاف کارروائی، آئل ٹینکر بازیاب، 3 پاکستانی جاں بحق

image

صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے قزاقوں کے قبضے سے پالاؤ کے پرچم بردار آئل ٹینکر ’آنر 25‘ کو بازیاب کرا لیا تاہم کارروائی کے دوران متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

انصار برنی ٹرسٹ کے مطابق صومالی قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانی، ایک بھارتی اور ایک میانمار کا شہری جاں بحق جبکہ 4 پاکستانی زخمی ہوئے۔

صومالی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 9 قزاقوں کو گرفتار کیا جبکہ میری ٹائم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹینکر پر موجود 17 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ’آنر 25‘ کو رواں سال اپریل میں ہائی جیک کیا گیا تھا اور اس وقت ٹینکر میں 18 ہزار 500 بیرل تیل موجود تھا۔ ٹینکر کے عملے میں 10 پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US