آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر کے لیے ہے۔