وزیراعظم 13 روزہ دورہ امریکا و برطانیہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

image

وزیراعظم شہباز شریف 13 روزہ دورہ امریکا اور برطانیہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔وزیراعظم منگل کی دوپہر لندن کے لوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کی خصوصی پرواز بیلاروس اور قازقستان کے راستے سوا 8 گھنٹے میں اسلام آباد پہنچی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دورے کے دوران 5 روز امریکا اور 9 روز لندن میں قیام کیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کی اور خطاب میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے اہم دوطرفہ اور کثیرالجہتی ملاقاتیں بھی کیں۔

وزیراعظم کی وطن واپسی پر وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US