آسٹریلیا نے بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ویمنز اسکواڈ کا اعلان کردیا

image

کرکٹ آسٹریلیا کے قومی سلیکشن پینل نے بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی انٹرنیشنل سیریز کے لیے 14 رکنی ویمنز اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ٹائٹل جیتنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم پہلی بار میدان میں اترے گی۔

تھائی کی چوٹ (ہپ انجری) سے صحت یاب ہونے والی کپتان سوفی مولینیو کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے، تاہم ان کی دستیابی کی جانچ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب لوسی ہیملٹن کواڈ سٹرین کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہیں اور وہ صرف ٹی ٹوئنٹی کے لیے دستیاب ہوں گی، جبکہ ڈارسی براؤن کمر کی تکلیف کے باعث اسکواد کا حصہ نہیں ہیں۔

آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان 9 سے 14 اکتوبر تک الن بارڈر فیلڈ میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے تحت تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد 18 سے 22 اکتوبر تک نارتھ سڈنی اوول میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہوگی، جو فروری میں بھارت میں ہونے والی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ سے قبل دونوں ٹیموں کی تیاریوں کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے۔

آسٹریلیا اسکواڈ:

سوفی مولینیو (کپتان)، ایشلے گارڈنر (نائب کپتان)، تاہلیا میک گرا (نائب کپتان)، نیکولا کیری، کم گارتھ، لوسی ہیملٹن (صرف ٹی ٹوئنٹی)، الانا کنگ، فیبی لچ فیلڈ، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ، اینابیل سدرلینڈ، جارجیا وول، جارجیا ویئرہم۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US