ایشین گیمز اسکواش: کوریا کو ہرا کر پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، ایک اور میڈل یقینی

image

پاکستان نے جاپان میں جاری ایشین گیمز کے اسکواش ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان ٹیم نے کوریا کو صفر کے مقابلے میں دو میچز سے شکست دی، جس میں عشب عرفان نے اپنا میچ تین صفر اور نور زمان نے تین ایک سے جیتا۔

اسکواش ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی ایشین گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل بھی یقینی ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US