جاپان کے شہر نیسشین (ایچی) میں جاری ایشین گیمز کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے موجود پاکستان مینز کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو کھیلے جانے والے اہم سیمی فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں۔ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کو مقامی کنڈیشنز اور وکٹ کے مزاج سے ہم آہنگ کرنے کے لیے خاص توجہ دی، جبکہ کھلاڑیوں نے فٹنس اور تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کے لیے سخت محنت کی۔
صاحبزادہ فرحان کی زیرِ قیادت قومی ٹیم جمعرات، یکم اکتوبر کو سیمی فائنل میں بنگلا دیش کے مدمقابل ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم معرکہ اے چی پریفیکچرل کوروگی اسپورٹس پارک کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
اس میچ کی فاتح ٹیم برائے راست فائنل میں جگہ بنائے گی جبکہ ناکام ہونے والی ٹیم کانسی کے تمغے کی دوڑ میں شامل رہے گی۔
ایشیائی کھیل 2026ء کے کرکٹ ایونٹ کا فائنل مقابلہ اور تیسری پوزیشن کا میچ تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
قومی اسکواڈ سیمی فائنل جیت کر گولڈ میڈل کے معرکے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔