اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا ٹریننگ سیشن، تیاریاں تیز

image

پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری ٹریننگ سیشن کے دوران اپنی تیاریاں تیز کردی ہیں۔

سیشن میں کھلاڑیوں نے کوچز کی زیرِ نگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقوں میں حصہ لیا اور فٹنس و تکنیکی مہارتوں کو بہتر بنانے پر کام کیا۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں 2 سے 16 اکتوبر تک پاکستان، بنگلا دیش اور سری لنکا کی انڈر 19 ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز کھیلی جائے گی۔

اس ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح 2 اکتوبر کو ہوگا، جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور بنگلا دیش کی ویمنز انڈر 19 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US