سعودی عرب کی سیکیورٹی کے لیے پاکستان تمام وسائل استعمال کرے گا، خواجہ آصف

image

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ حوثیوں یا کسی بھی دوسرے ملک کی جانب سے سعودی عرب پر جارحیت کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے اپنے تمام دستیاب وسائل کے ساتھ میدان میں آئے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب کا دشمن دراصل پاکستان کا دشمن ہے اور اگر سعودی عرب کی سیکیورٹی یا سلامتی کو کوئی بھی چیلنج پیش آیا تو پاکستان ہر قسم کی کشیدگی میں اپنے بھائی سعودی عرب کی مکمل امداد اور دفاع کے لیے ہر وقت موجود رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US