پاکستان نے آپریشن ’’غضب لِلحق‘‘ کے تسلسل میں افغانستان میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے دو کیمپوں کو نشانہ بنایا۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر انتہائی درستگی سے کی گئی، جس میں فتنۃ الخوارج کے متعدد دہشتگرد مارے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغانستان کا دہشتگردی کا مرکز بنے رہنا پاکستان کے لیے باعثِ تشویش ہے جبکہ شہریوں کی سلامتی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔