کنٹینر جہاز خریدنے یا لیز پر لینے کی تجویز، وزیر بحری امور کا اہم اعلان

image

وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے ایکسپورٹرز کے وفد نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال کے باعث شپنگ روٹس میں درپیش مسائل اور برآمدی اخراجات میں اضافے پر گفتگو کی گئی۔

ایکسپورٹرز نے بتایا کہ شپنگ روٹس طویل ہونے سے برآمدی لاگت بڑھ گئی ہے۔ وزیرِ بحری امور نے مسائل کے حل کے لیے وزارتِ بحری امور، پی این ایس سی اور ایکسپورٹرز پر مشتمل ورکنگ گروپ قائم کردیا۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ برآمدات کے لیے کنٹینر جہاز لیز یا خریدنے کا آپشن زیرِ غور لایا جاسکتا ہے تاہم اس کے لیے مطلوبہ کارگو کی دستیابی یقینی بنانا ہوگی۔ انہوں نے ایکسپورٹرز کو اپنی تجاویز ورکنگ گروپ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US