ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

image

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 5 بجے راولپنڈی میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر ملکی سکیورٹی صورتحال، حالیہ واقعات اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آج فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں طالبات اور فیکلٹی ممبران سے خصوصی نشست بھی کی، جس میں قومی امور، سیکیورٹی صورتحال اور ڈیجیٹل میڈیا کے چیلنجز پر سوالات کے جوابات دیے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US