20ویں ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026 کے مردوں کے ہاکی مقابلے کے ایک نہایت سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دے دی.
میچ کا آغاز بھارت کی جانب سے جارحانہ انداز میں ہوا۔ بھارت کے ہرمنپریت سنگھ نے میچ کے 5ویں اور 13ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو شاندار شروعات دلائی۔ اس کے بعد 23ویں منٹ میں سکھجیت سنگھ نے گول کر کے بھارت کی برتری 3-0 کردی۔
پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلے میں واپسی کی۔ 30ویں منٹ میں ابو محمود نے پاکستان کے لیے پہلا گول داغ کر اسکور 3-1 کیا۔ تیسرے کوارٹر کے 45ویں منٹ میں حنان شاہد نے بہترین فیلڈ گول کر کے برتری کو مزید کم کردیا۔ اس کے بعد 49ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے شاندار گول کر کے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا۔
میچ کے آخری منٹ (60ویں منٹ) میں بھارت کے ابھیشیک نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کی محنت اور شاندار کم بیک پر کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو سراہا۔