انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی ون ڈے ٹرائی نیشن سیریز کے لیے 16 رکنی انگلش اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ کی قیادت ہیری بروک کریں گے جبکہ تجربہ کار بیٹر جو روٹ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
انگلش اسکواڈ میں گس ایٹکنسن، سونی بیکر، ٹام بینٹن، جیمز کولز، جارڈن کاکس، میسن کرین، ہینری کروکومبے، سیم کرن، لائم ڈاسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور جاش ٹنگ شامل ہیں۔
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان یہ تین ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک لاہور اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔