کراچی: ناردرن بائی پاس کے قریب کوسٹر کھائی میں گرگئی، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

image

کراچی میں الحبیب ریسٹورنٹ سے ناردرن بائی پاس جانے والے راستے پر کٹ کے قریب تیز رفتار مسافر کوسٹر کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ کاشف ولد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں زبیر ولد الطاف، جمشید ولد اسماعیل، شوکت علی ولد ہاشم، اصغر ولد محمد داؤد، عثمان ولد بشیر اور ایک 40 سالہ نامعلوم شخص شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو علاج کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US