فجیٹل باسکٹ بال لاہور کوالیفائنگ راؤنڈ 2026 کا باقاعدہ آغاز کل سے ایف سی کالج لاہور میں ہوگا۔ فجیٹل باسکٹ بال کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے 3 اور 4 اکتوبر 2026 کو منعقد کیے جائیں گے۔
لاہور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 8 ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کریں گی اور فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے بھرپور مقابلہ کریں گی۔ دو روزہ مقابلوں کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
فجیٹل باسکٹ بال کھیل کے روایتی انداز اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا منفرد امتزاج ہے، جو نوجوانوں کو کھیل کے ایک جدید اور دلچسپ پلیٹ فارم سے جوڑ رہا ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ فجیٹل باسکٹ بال لاہور کوالیفائنگ راؤنڈ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور پاکستان میں فجیٹل اسپورٹس کے فروغ کو مزید آگے بڑھانا ہے۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران شائقین کو بہترین کھیل، بھرپور مقابلے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی کھیل کا منفرد تجربہ دیکھنے کو ملے گا۔