بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ماجد بلوچ، تنویر احمد اور غلام شبیر سوہو نے وائس چانسلر کی جانب سے عائد کردہ الزامات پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے متنازع رجسٹرار کی فوری برطرفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں شفافیت اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پر عائد کیے گئے الزامات اور موجودہ صورتحال پر ملازمین کا مؤقف بھی تفصیل سے سنا جائے۔
ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ تمام درپیش مسائل و معاملات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں تاکہ یونیورسٹی کے انتظامی امور میں بہتری لائی جا سکے۔