لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے، رانا ثناء اللہ

image

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی بھی قسم کے انتشار سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

رانا ثناء اللہ کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فی الحال مذاکرات کا کوئی وقت طے نہیں ہوا، جبکہ مذاکرات میں اتفاق نہ ہونے کی بنیادی وجہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی نہ کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج معالجے سے متعلق مطالبات نسبتاً ثانوی نوعیت کے تھے، اصل مسئلہ دہشت گردی کے خلاف تعاون کا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے پر آمادہ ہو تو دوبارہ مذاکرات ہوسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US