تھر سے بجلی کی پیداوار 1980 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ

image

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھرکول فیز تھری منصوبے سے سالانہ کوئلے کی پیداوار 76 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 1 کروڑ 12 لاکھ ٹن ہوجائے گی جبکہ تھر کے کوئلے سے بجلی کی مجموعی پیداوار 1,980 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔

تھرکول فیز تھری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے تھر کے عوام اور منصوبے سے وابستہ کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں پہلے بنیادی سہولیات موجود نہیں تھیں، تاہم سندھ حکومت نے سڑکوں، ایئرپورٹ، سولر سسٹمز اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر کام کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھرکول منصوبے کے سفر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے تاہم پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2008 میں منصوبے پر دوبارہ کام شروع کیا۔ ان کے مطابق فیز تھری منصوبہ 100 فیصد خود مالی اعانت سے مکمل کیا جا رہا ہے اور اس سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US