اوگرا نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 7 اکتوبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں، پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات میں ہونے والی تبدیلیوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔