خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک

image

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی سے قبل دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور ٹھکانوں کی مسلسل نگرانی کی گئی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق کارروائیاں عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے جاری ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیاپشت اور کلی گشتری کے علاقوں میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US