لانگ مارچ کسی دباؤ پر ختم نہیں ہوگا، کنجی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، شوکت یوسفزئی

image

پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کسی دباؤ کے تحت ختم نہیں ہوگا اور اسے ختم کرنے کی کنجی بانیِ پی ٹی آئی کے پاس ہے، جبکہ لانگ مارچ موخر کرنا محض ایک سیاسی حکمتِ عملی ہے۔

انہوں نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو طلب کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گورنر اپنے اختیارات سے تجاوز کر چکے ہیں اور 18 ویں ترمیم کے بعد ان کے پاس کوئی عملی اختیار نہیں بچا۔

شوکت یوسفزئی نے وزیرِ اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ صرف میڈیا پر مذاکرات کی باتیں کرنے کے بجائے اگر بااختیار ہیں تو اپوزیشن کے جائز مطالبات تسلیم کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ گورنر راج کی دھمکیاں دینے والوں کی اپنی کارکردگی صفر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بانیِ پی ٹی آئی سے ملاقات اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کے مطالبات سے پی ٹی آئی پیچھے نہیں ہٹے گی اور وفاقی حکومت بانیِ پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام اسیر خواتین کو فوری رہا کرے اور ہائیکورٹ و سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US