عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی نے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی

image

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی کی جانب سے ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کردی گئی۔

پارٹی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں مرتضیٰ طوری، رئیس قیوم اور حمزہ گیلانی کے نام شامل ہیں، جبکہ مبشر عباسی، ندیم عباسی اور عاصمہ راجا بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات کا دن کل جمعرات کو مقرر ہے، جس کے لیے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے ملاقات کی اجازت کے منتظر ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US