لاہور: ایل پی جی کی سرکاری قیمت کے بجائے من مانے نرخوں پر فروخت جاری، شہری پریشان

image

لاہور میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد نہ ہوسکا، شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہونے لگی۔

سرکاری طور پر ایل پی جی کی قیمت 258 روپے 65 پیسے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں صارفین کو ایل پی جی 400 سے 470 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زائد قیمت پر ایل پی جی کی فروخت کا نوٹس لیا جائے اور سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کے لیے کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ جب تک ایل پی جی پلانٹس پر سرکاری نرخوں کا اطلاق نہیں ہوگا، اس وقت تک شہر میں مقررہ قیمت پر ایل پی جی کی فروخت ممکن نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US