اوگرا نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 8 اکتوبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی ایکس ڈپو قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔