رائیونڈ میں گندے پانی کے جوہڑ میں ڈوبنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی جبکہ بچے کی والدہ غم سے نڈھال ہیں۔
اہل علاقہ کے مطابق 2 سالہ فہد گزشتہ روز کھیلتے ہوئے گندے پانی سے بھرے جوہڑ میں جاگرا۔ بچے کو جوہڑ سے نکالا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں ری سیوریج کا پانی کافی عرصے سے جمع ہے، جس کے باعث جوہڑ کی شکل اختیار کرچکا ہے اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ گندے پانی کی نکاسی کا فوری انتظام کیا جائے اور ایسے مقامات پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات سے بچا جاسکے۔