سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہائیکورٹ کا نوٹس

image

لانگ مارچ میں مبینہ طور پر سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں اور لکی مروت لانگ مارچ میں شرکت کے لیے مبینہ طور پر سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا۔

درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نومبر 2025 میں اپنے فیصلے کے ذریعے سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کردیا اور معاملے پر جواب طلب کرلیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US