مولانا فضل الرحمان سے رابطہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر کی تردید

image

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطے کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کا مولانا فضل الرحمان سے نہ کوئی رابطہ ہوا اور نہ ہی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو کسی بھی اقدام کے خلاف جواب دینے کے لیے پارٹی نے صف بندی کر رکھی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے قبل کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف اقدامات نہیں کر رہی۔ دہشت گردی موجود ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاہم دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لیے واضح پالیسی ضروری ہے تاکہ عوام بھی اس عمل میں ساتھ ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US