بانی پی ٹی آئی طالبان کے دفاتر کھولنے کی بات کرتے رہے ہیں، شرجیل میمن

image

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی تقاریر میں یہاں طالبان کے دفاتر کھولنے کی بات کرتے رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ طالبان نے بچوں، سیاستدانوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی نے زور کب پکڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہم خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی کسی بات کا جواب نہیں دے رہے تاہم اگر وہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر بہتان لگائیں گے تو ہم انہیں آئینہ دکھائیں گے۔ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں پیپلز پارٹی کے لوگ بھی شامل تھے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کی کوشش کر رہی ہے جتنی زیادہ صنعتیں لگیں گی اتنے ہی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے میڈیا کو بھی ان کوششوں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی گاڑیوں کے کئی پلانٹس ملک میں لگ رہے ہیں، تھر کا کوئلہ گیم چینجر ہے جبکہ صحت، تعلیم سمیت ہر شعبے میں سکھر میں کام ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی سے مقابلہ نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US