این کارسن کو 2026ء کے لیے ادب کے نوبیل انعام کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
سوئیڈش اکیڈمی کی سیکریٹری انگریڈ کارلبرگ نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی اس شاعرہ اور مضمون نگار نے اپنے بے باک اور ہمہ جہت کام کے ذریعے عصری ادب کی نئی اقسام کو تشکیل دیا ہے۔
این کارسن قدیم یونانی اور رومی ادب کی کہانیوں اور خیالات کو شاعری، مضامین اور فکشن میں خوبصورت انداز سے مدغم کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں، اور ان کی معروف تصانیف میں 'ایروز دی بٹر سویٹ' (Eros the Bittersweet)، 'آٹو بائیوگرافی آف ریڈ' (Autobiography of Red) اور 'مین ان دی آف آور' (Men in the Off Hours) شامل ہیں۔
اس انعام کے ساتھ انہیں ایک کروڑ 20 لاکھ سوئیڈش کرونا بھی دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال (2025ء) ادب کا نوبیل انعام ہنگری کے مصنف لازلو کرسزناہورکائی (László Krasznahorkai) کے نام رہا تھا، جبکہ رواں ہفتے طب، فزکس اور کیمسٹری کے انعامات کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔