حیدرآباد میں سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ کے احاطے میں ایک وکیل نے 11 ماہ سے سول مقدمے کا محفوظ فیصلہ نہ سنائے جانے پر احتجاجاً اپنا کوٹ کو آگ لگا دی۔
ایڈووکیٹ سکندر بھٹی کا کہنا ہے کہ ان کے سول کیس کا فیصلہ گزشتہ 11 ماہ سے زیر التوا ہے جس کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا۔
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایاز تونیو ایڈووکیٹ نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وکیل نے محفوظ فیصلہ جاری نہ ہونے کے باعث اپنا کوٹ جلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔