پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

image

اوگرا نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 9 اکتوبر 2026ء کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US