وزیراعظم کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت

image

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے ریاض اور ابہا ایئرپورٹس کو نشانہ بنانے اور حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں و زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی افواج اور اتحادی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اس کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے حوثی ملیشیا سے فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کنگ خالد اور ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر حملوں میں 3 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US