ایران امریکا کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ

image

مشرق وسطیٰ میں ایران کے خلاف امریکی جنگ سے متعلق خدشات بڑھنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 4.08 ڈالر اضافے کے بعد 104.28 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 3.21 ڈالر مہنگا ہوکر 91.49 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ممکنہ امریکی حملوں کے خدشات کے باعث کاروبار کے دوران دونوں اقسام کے خام تیل کی قیمتوں میں 5 ڈالر فی بیرل سے زیادہ اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ایران کے ساتھ تنازع آٹھویں ماہ میں داخل ہونے کے باعث خلیج اور آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمدورفت کو لاحق خطرات بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکروں پر حملے جنگ شروع ہونے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، جس سے عالمی تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US